Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہباز گل کو اہم عہدہ ملنے کا امکان | زرائع نیوز

شہباز گل کو اہم عہدہ ملنے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہباز گل کو معاون خصوصی برائے میڈیا لگائے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعطم عمران خان کے معاون خصوصی افتخاردرانی کا استعفیٰ منظور ہرنے کے بعد اُن کی جگہ خالی ہوئی جس پر شہباز گل کو تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

شہباز گل اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔اس دوران انہوں نے اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائی، جس کے بعد انہیں وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان بنائے جانے کاامکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان کے طور پر کام کر رہے تھے لیکن گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شہباز گل پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا سنگین الزام