Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اے ٹی ایم فراڈ، چینی شہری کو پاکستانی عدالت نے سزا سنادی، میڈیا سے خبر غائب | زرائع نیوز

اے ٹی ایم فراڈ، چینی شہری کو پاکستانی عدالت نے سزا سنادی، میڈیا سے خبر غائب

 

کراچی: پاکستانی عدالت نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی شہری کو 6 سال تین مہینے عمر قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

عرب نیوز کے نمائندہ خصوصی کے مطابق سٹی کورٹ نے بدھ کے روز چینی شہری لیو لینان کو پاکستان پینل کوڈ اور سائبر کرائم قوانین کے تحت 6 سال تین ماہ قید کی سزا سنائی۔ عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ’عدالت نے چینی شہری پر 12 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ ایک کو مفرور قرار دیا گیا‘۔

یاد رہے کہ لیو لینان کو 2018 میں ڈیفنس کے بینک سے اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اے ٹی ایم مشین میں جاسوسی کی مشین فٹ کررہا تھا۔ رواں سال جنوری میں سیشن کورٹ نےسائبر کرائم ایکٹ اور اے ٹی ایم فراڈ تین چینی شہریوں کو عدم شواہ دکی بنیاد پر رہا بھی کیا تھا۔

جنوری 2018 میں حساس اداروں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں جاری اے ٹی ایم فراڈ میں چینی باشندوں کا گینگ ملوث ہے، بینک مینیجر کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے چینی شہریوں کو جب ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے ہولناک انکشاف کیے تھے۔

عرب نیوز کی خبر

https://www.arabnews.pk/node/1636881/pakistan