Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرونا کے مریض کی خفیہ تدفین کی کوشش، پی پی رہنما گرفتار | زرائع نیوز

کرونا کے مریض کی خفیہ تدفین کی کوشش، پی پی رہنما گرفتار

راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی تدفین کے عین وقت پولیس نے چھاپہ مار کر خفیہ طور پر دفنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  پیپلز پارٹی کے رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے جنازے پر چھاپہ مار کر سلیم چیمہ اور 25 دیگر افراد کو گرفتار کرکے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے۔ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی بھی جگہ 5 سے زائد افراد اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ تاہم اس پابندی کے باوجود راولپنڈی میں ایک نماز جنازے میں 25 افراد شریک ہوئے۔ پولیس نے نماز جنازہ پر چھاپہ مار کر تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر جس شخص کی نماز جنازہ تھی، وہ بھی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض تھا۔ پولیس نے خفیہ تدفین اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں پی پی کے مقامی رہنما سلیم چیمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے دیگر تمام لوگوں کو بھی گرفتار کر کے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔