Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاک ڈاؤن، برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کی پالیسی اپنا لی | زرائع نیوز

لاک ڈاؤن، برطانوی وزیراعظم نے عمران خان کی پالیسی اپنا لی

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےنئےلاک ڈاؤن قوانین کااعلان کردیا، اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہٹا سکتے۔

ایک روز قبل لندن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نئےقوانین کےتحت لاک ڈاؤن میں نرمی،ڈرائیونگ،کام کی محدوداجازت ہوگی اسی طرح خاندان کے افراد کے ہمراہ گھروں کے باہر کھیل کود کی بھی اجازت ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ لاک ڈاؤن سےنکلنےکاپہلامرحلہ ہے، صورتحال بہتررہی توجولائی میں ریسٹورنٹ کھول دیں گے اور اگرمسائل بڑھےتودوبارہ سختی سےگریزنہیں کریں گے، اسکولوں اور دکانوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، اس کا انحصار وبا کی صورت حال پر ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پرائمری اسکول یکم جون سےقبل نہیں کھلیں گے، برطانیہ داخل ہونیوالےتمام مسافر14روزقرنطینہ میں رہینگے۔