Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرونا سے مرنے والوں کی لاشوں کی بے حرمتی کا انکشاف | زرائع نیوز

کرونا سے مرنے والوں کی لاشوں کی بے حرمتی کا انکشاف

حکومت کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی نعشوں کی بےحرمتی کا نوٹس لیں، منصور اجمیری

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تدفین ایس او پیز کے مطابق کی جائے، مطالبہ

مارکیٹس ودیگر چیزوں سے پابندی ہٹادی توڈبل سواری پرکیوں پابندی عائدہے،سماجی رہنماء

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وطن عزیز بہت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اس مشکل میں گھڑی میں حکومت کو عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا چاہئیے نہ کہ ان کے دکھوں میں مزید اضافہ کا سبب بننا چاہئیے، ان خیالات کا اظہار نامور و متحرک سماجی رہنماء منصور اجمیری نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ سماجی رہنماءنے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے ہونے والی نعشوں کے ساتھ ہونے والی بےحرمتی کا نوٹس لیں اور کورونا وائرس سے جن لوگوں کی بھی موت واقع ہورہی ہیں انکو ایس او پیز کے مطابق غسل دیا جائے, نمازجنازہ ادا کیا جائے اور فیملی کے لوگوں کے سامنے دفن کیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں ہسپتالوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کو ایس او پیز کے مطابق کروانے کی ہدایت کریں. انہوں نے سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمدعلی مظہر کی صحافیوں کی ڈبل سواری سے متعلق پابندی پر سندھ حکومت کو نظر ثانی کرنے کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جب مارکیٹس اوردیگرچیزوں سے پابندی ہٹادی ہے توڈبل سواری پرکیوں پابندی عائدہے،سندھ سرکاراس پر نظرثانی کرے صحافیوں ،خواتین،بزرگ اور پولیس اہلکاروں پرسے پابندی ہٹائی جائے،ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے پولیس کے جوانوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اہلکاروں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے مشکل پیش آتی ہے۔ جب پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ ٹیکسی بند ہے تو لوگ سفر کس طرح کریں گے؟ لاک ڈاؤن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عوام سے بھی درخواست ہے کہ وہ برائے مہربانی غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں. اعتکاف میں بیٹھنے والے اور روزے رکھنے والے خاص دعا کرے کہ کورونا وائرس ہمارے ملک سے جلد ختم ہوجائے اور اللہ پاک کورونا وائرس جیسی وباء سے ہم سب کی حفاظت فرمائے.