Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر کریکر حملہ | زرائع نیوز

لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر کریکر حملہ

لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر کریکر حملہ

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کردیا۔

علاقائی پولیس کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 5 سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لیاقت آباد ماڈل ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او لیاقت کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جبکہ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 میں واقع ریاض گرلز کالج میں گزشتہ ماہ سے احساس پروگرام جاری ہے جس میں مستحقین کو رقم دی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ  آج صبح نامعلوم افراد گرلز کالج کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا۔

 اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔