لندن: برطانوی ایجنسی نے تحقیقات کے بعد عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں جس کی روشنی میں بانی ایم کیو ایم پر 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس نہ دینے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر برطانوی حکام نے 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا۔
یہ رقم پاکستانی روپوں میں 44 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بانی متحدہ نے 1995 سے 2015 تک ٹیکس نہیں دیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
