Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ایس پی میں ٹھوٹ پھوٹ، پرانے ساتھی انکشافات کرنے کے لیے تیار | زرائع نیوز

پی ایس پی میں ٹھوٹ پھوٹ، پرانے ساتھی انکشافات کرنے کے لیے تیار

کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہوگئی ہے، پرانے ساتھیوں نے مصطفی    کمال کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور وہ جلد انکشافات کرنے جارہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی میں ایک روز قبل انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے جس کے بعد پرانے ساتھ چھوڑ دینے والے اہم رہنماوں کے نام سامنے آئے۔

رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب سمیت دیگر رہنماوں کا اب پی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرایع کے مطابق پی ایس پی کے اہم رہنما انیس ایڈووکیٹ، رضا ہارون، وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر، افتخار رندھاوا، سلیم تاجک اور سیف یار خان 2 سال پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، اس سے قبل ساجد بلوچ اور آصف میمن بھی پی ایس پی کو چھوڑ چکے ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ رضا ہارون لندن اور افتخار رندھاوا آسٹریلیا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، یہ تمام اہم رہنما ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں آئے تھے، پارٹی میں رضا ہارون سیکریٹری جنرل، انیس ایڈووکیٹ سینئیر وائس چئیرمین، ڈاکٹر صغیر سینئیر وائس چئیرمین، وسیم آفتاب اور افتخار رندھاوا وائس چئیرمین کے عہدوں پر تھے۔