Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گستاخانہ مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے 3 افراد گرفتار | زرائع نیوز

گستاخانہ مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے 3 افراد گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد اَپ لوڈ کرنے کے الزام میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تینوں گرفتار ملزمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والے کمپیوٹرز کو فرانزک تجزیئے کے لیے بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے کیس کی سماعت جاری ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو گستاخی کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری اور متعدد مشتبہ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

بشکریہ ڈان نیوز