Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گھناؤنے کام میں ملوث پاکستانی کا سعودی عرب میں سرقلم | زرائع نیوز

گھناؤنے کام میں ملوث پاکستانی کا سعودی عرب میں سرقلم

ریاض: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانی شہری نعمت اللہ کو سزائے موت دی دے گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نعمت اللہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں ملوث پایا گیا تھا اور اس پر ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام تھا جو ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کیا گیا۔

سعودی عرب میں رواں سال منشیات اسمگلنگ کیس میں اب تک 20 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال سعودی عرب میں 150 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جب کہ سال 2015 میں 158 افراد کو سزائے موت دی گئی جو گزشتہ دو دہائیوں میں سعودی عرب میں سزائے موت کی سب سے زیادہ شرح ہے۔