Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
محرم الحرام: فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایم کیو ایم کی زبردست کاوش | زرائع نیوز

محرم الحرام: فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایم کیو ایم کی زبردست کاوش

محرم الحرام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایم کیو ایم کا زبردست اقدام

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات اس دوران مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص عشرہ محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عزادار تنظیموں سے رابطے میں رہے گی اور یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ نا پسندیدہ عناصر پر نظررکھیں مجالس اور جلوسوں میں عزادار تنظیموں کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور ذمہ داران بھی موجود رہینگے۔اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کی بات کی ہے اور شہر کے امن میں ایم کیو ایم پاکستان کا بہت بڑا مثبت کردار رہا ہے۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،عادل خان، علماء کمیٹی سے انچارج جاوید احمد اور عارف شاہ بھی موجود تھے