Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سلمان خان کو عدالت نے طلب کرلیا | زرائع نیوز

سلمان خان کو عدالت نے طلب کرلیا

سلمان خان کو عدالت نے طلب کرلیا

ممبئی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

بالی ووڈ اداکار کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے سلمان خان کو نوٹس جاری کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرے کرنے کی وجہ سے خود ساختہ فلم نقاد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم اب کمال آر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، کمال آر خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ فلم دیکھنے والے کو فلم یا اس کے کرداروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے منع نہیں کیا جاسکتا۔ اُنہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بحیثیت ناقد مجھے کسی بھی فلم یا اداکار پر تبصرہ کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے، عدالت صرف مجھے کسی شخص کی نجی زندگی پر تبصرے کرنے سے روک سکتی ہے۔

اب عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے فوری جواب طلب کرلیا ہے اور اس ضمن میں اُنہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہا کہ خود ساختہ ناقد کمال آر خان نے سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ سے متعلق تنقیدی ریویو دیا تھا، جس میں انہوں نے سلمان خان سمیت تمام اسٹارز کی تضحیک کی۔ اس پر سلمان خان نے کمال خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا، اور عدالت سے انہیں ہتک آمیز ٹوئٹس و پیغامات روکنے کی درخواست کی تھی۔