Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تھانے بنے عقوبت خانے؟ کراچی میں دوران حراست ملزم کی موت | زرائع نیوز

تھانے بنے عقوبت خانے؟ کراچی میں دوران حراست ملزم کی موت

کراچی میں ضلع وسطی کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ایک شخص پولیس حراست میں انتقال کرگیا۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو شیٹرنگ چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تو دوران تفتیش اس کی طبیعت بگڑی جس ہر متوفی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

ملزم کی موت کے بعد ورثا نے تھانے کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا اور پولیس ہر قتل کا الزام عائد کیا تاہم ایس ایچ او نے وضاحت کی کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا یے، میڈیکل رپورٹ آنے ہر ہی کوئی حتمی بات کہی جاسکتی یے۔

ذرائع نیوز کو پولیس اور اہل خانہ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متوفی فاروق سیکٹر 36 سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا جسے 15 موبائل کے ذریعے حراست میں کے کر تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا بتانا یہ ہے فاروق نامی شخص پہلے سے بیمار تھا۔