Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لیاری گینگ وار کا کارندہ پھر گرفتار | زرائع نیوز

لیاری گینگ وار کا کارندہ پھر گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے بلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عبدالباقر عرف رحمان چھوٹو کو گر فتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم لیاری کے مختلف تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ میں ملوث رہا ہے۔ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ لیاری گینگ وار اور راشد چکنا کے لیے منشیات کی خرید و فروخت میں بھی ملوث رہا ہے۔ملزم اس سے پہلے بھی کئی بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔