پشاور: لکی مروت میں دہشت گردوں کے تھانے پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 4ہوگئی۔
رات گئے دہشتگردوں نے برگی تھانہ پر اچانک حملہ کردیاتھا,4اہلکار زخمی ہیں۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان نصف گھنٹے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا ، دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔
حملے کے بعد علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں
زخمیوں میں اہلاکر گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔
