Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چین کا کراچی کے انفرا اسٹرکچر کے لئے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا عطیہ | زرائع نیوز

چین کا کراچی کے انفرا اسٹرکچر کے لئے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا عطیہ

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کی جانب سے کراچی میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے انفرا ا سٹرکچر کی بحالی کے لئے2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا عطیہ دینے پر شنگھائی کے میئر اور چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دورے پر آئے ہوئے چین کے قونصل جنرل Mr. Li Bijianسے ملاقات کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کی جانب سے عطیہ کے طور پر دی گئی رقم کراچی کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر خرچ کی جائے گی،

قبل ازیں چین کے قونصل جنرل Mr. Li Bijianنے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کی طرف سے دیا گیا چیک ایڈمنسٹریٹرکراچی کے حوالے کیا اور کہا کہ بارشوں کے بعد متاثر ہونے والے کراچی کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے شنگھائی کے شہریوں اور بلدیہ کی طرف سے یہ ایک تحفہ ہے۔