ڈسٹرکٹ سینٹرل، سینٹرالائزڈ امتحانات کی تیاریاں مکمل
امتحانی پیپرضلع وسطی کے پی ایچ ڈی اساتذہ نے تیار کیے ،
* *مجموعی طور پر 13879 طلبا و طالبات کی شرکت*
*ہر طالبعلم کا ایڈمٹ کارڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) ضلع وسطی نے اپنی نگرانی میں بنوا کراسکولوں میں بھیج دیا*
کراچی (رپورٹ اے ڈبلیو صدیقی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع وسطی جناب مرزا ارشد بیگ صاحب کی زیر نگرانی اور ہدایات پر مورخہ 9 اپریل 2019 سے شروع ہونے والے سینٹرل لائزڈ سالانہ امتحانات برائے ششم اور ہفتم کا انعقاد 70 امتحانی مراکز پر ہوگا۔ امتحان میں مجموعی طور پر 13879 طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ جن میں سے جماعت ششم (چھٹی) کے 6968 اور جماعت ہفتم (ساتویں) کے 6911 طلبا و طالبات امتحانوں میں شریک ہوں گے۔ اس ضمن میں ہر طالبعلم کا ایڈمٹ کارڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) ضلع وسطی نے اپنی نگرانی میں بنوا کر متعلقہ اسکولوں کو بھیجا جاچکا ہے۔
مزید برآں کامیاب امتحانات کے انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) ضلع وسطی نے ہر امتحانی مرکز پر ایک سینٹر سپرنٹنڈنٹ ، ایک ایکسٹرنل سپرنٹنڈنٹ اور ایک سی سی او مقرر بھی کیا تاکہ امتحانات کے عمل کو مزید شفاف بنایا جاسکے۔
کمیٹی میں ضلع وسطی کے سینئر اساتذہ شامل ہیں جو امتحانی عمل اور طریقے کار پر گہری نظر رکھیں گے اور معاملات کا باریک بینی سے جائزہ بھی لیں گے۔
واضح رہے کہ مذکورہ امتحانات کے امتحانی پیپر بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) ضلع وسطی کی نگرانی میں ضلع وسطی کے پی ایچ ڈی اساتذہ نے تیار کیے ہیں۔
اس ضمن میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہے ، جو دفتری اوقات میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کرے گی۔
متذکرہ ہیلپ ڈیسک کے نمبر درج ذیل ہیں۔
مرزا عاصم بیگ 03312369552
طارق علی 03333012918
شعیب حفیظ 03332164820
سرفراز احمد 03212034593
