Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی الیکشن کیلئے سیاسی انجنیرنگ کا آغاز ہوچکا، حافظ نعیم | زرائع نیوز

بلدیاتی الیکشن کیلئے سیاسی انجنیرنگ کا آغاز ہوچکا، حافظ نعیم

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کا راستہ روکنے کیلئے سیاسی انجنیرنگ کا آغاز ہوچکا، بار بار التواء بھی سازش کا حصہ ہے، بھرپور مقابلہ کریں گے، وہ جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تربیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھرپور جدوجہد کے نتیجے میں رائے عامہ کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی پہلے نمبر پر ہے، جماعت اسلامی صرف سیاسی نہیں، اسلامی تحریک ہے، ہم ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں، خواتین کو تعلیم سے محروم کرنے کے حامی نہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایم کیو ایم نے کراچی میں شہری فیوڈل سسٹم قائم کیا اور مخالفین کو کچلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، ہم نے اس دور میں بھی دعوت دین کا کام جاری رکھا، گولیوں اور تشدد کا مقابلہ دعوت دین سے کیا، ہم شہر کی تعمیر نو کریں گے۔