Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تاجروں کی شکایت پر 9 بھتہ خور گرفتار | زرائع نیوز

تاجروں کی شکایت پر 9 بھتہ خور گرفتار

کراچی میں رینجرز نے تاجروں کی شکایت پر بھتہ خور گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاری اور کھارادر سے 9 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے تاجروں کی شکایات پربھتہ خوروں کے خلاف کارروائیوں کیلےخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، گرفتار بھتہ خوروں سےوارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورگولیاں برآمد کی گئیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری کےایاز زہری گروپ سےہے۔ ایاز زہری اور اسمٰعیل پٹنی بیرون ملک سے آپریٹ کرتے ہیں۔ ملزمان نےبھتہ وصولی، فائرنگ،پولیس لائن لیاری میں دستی بم حملے کا بھی اعتراف کیا۔

دوسری جانب آج بھی رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں ایم کیو ایم لندن کے تین کارکنان بھی شامل ہیں۔