کراچی: وکٹ کیپر بیٹس مین سرفراز احمد کی شاندار واپسی اور بابر اعظم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 317رنز بنا لئے۔
5 کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں ۔قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسکی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گر گئی تھیں ۔
چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے سنبھل کر بیٹنگ کی طویل شراکت داری قائم کی۔
اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا سکے۔
کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
