اسلام آباد: الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملے پر آج سماعت کرے گا۔اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل پاکستان،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور درخواست گزار شہزاد اورنگزیب کو باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 31دسمبر کو 101یونین کونسلز میں پولنگ کا دن مقرر کیا لیکن وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی آبادی میں اضافہ کے باعث یونین کونسلوں کی تعداد 101سے بڑھا کر 125کرنے کا قانون منظور کیا اور الیکشن کمیشن کو نئے قانون کے مطابق حلقہ بندیاں کرنے کا کہا ہے ۔
