کراچی : پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار سجاد علی کو 26 سال پہلے گایا ہوا اپنا گانا یاد آگیا۔
سجاد علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔
گلوکار نے کہا کہ میں نئی فلم کا میوزک سن رہا تھا تو مجھے اپنا 26 سال پرانا گایا ہوا گانا یاد آگیا، وہ آپ کو بھی سناتا ہوں۔
اس کے ساتھ ہی سجاد علی نے اپنا مشہور گانا ’اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں‘ اپنی آواز میں گایا۔
مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
