Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
افغان حکومت نے ایران کو اندرونی معاملات ٹھیک کرنے کا مشورہ دے دیا | زرائع نیوز

افغان حکومت نے ایران کو اندرونی معاملات ٹھیک کرنے کا مشورہ دے دیا

کابل:افغانستان میں خواتین کی تعلیم کو روکنے پر ایرانی حکومت کی تنقید کے جواب میں طالبان کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جواب دیا ہے۔

وزارت نے کہاکہ ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنے ملک میں احتجاج کرنے والی خواتین کو قائل کریں اور ہمدردی کے نام پر اپنے ملک کے اندرونی مسائل توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے افغان یونیورسٹیوں میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کی خبریں شائع ہونے پر افسوس کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب مہسا امینی کے قتل کی وجہ سے شروع ہونے والی عوامی بغاوت میں خود ایرانی حکام خواتین اور طالب علموں پر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنانے ملوث ہیں۔