کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول کے خطاب پر کہا کہ والدہ کی برسی پر بھی بلاول کو عمران خان ہی یاد آئے، انہیں جھوٹ بولتے شرم آنی چاہے، تعصب پرست شخص کو وزیر خارجہ بنادیا گیا، بینظیر کی شہادت کے بینیفشری بلاول کے دائیں بائیں موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی مارچ کرنے والے بلاول کو اب مہنگائی صرف امریکہ میں نظر آرہی ہے، جن کی حکومت سے ڈاکو نہیں ڈرتے، وہ مودی کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران کے دور میں ملک معاشی طور مستحکم ہورہا تھا، اب ایک ہفتہ چلانے کے پیسے نہیں، سندھ میں لوگ بھوک سے مررہے، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے خیمے راشن اور امدادی رقم بھی ہڑپ کرگئی، سندھ سے پی پی کے خاتمے کا وقت قریب آچکا۔
