ریاض:سعودی عرب نے مسجد الحرام میں دنیا کی دیگر بڑی زبانوں کی طرح چینی زبان میں بھی اسلامی اسباق کا آغاز کر دیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل پریذیڈنسی شعبے کے ڈائریکٹر صالح الرشیدی نے بتایا کہ اسلامی اسباق اب 14 زبانوں انگریزی، اردو، فرانسیسی، ہاسا، ترک، مالائی، انڈونیشی، تامل، ہندی، بنگالی، فارسی، روسی، بورنیو اور چینی میں دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی نگرانی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے شعبہ ترجمہ نے کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا مقصد غیر عربی بولنے والوں کی مدد کرنا ہے جو مسجد الحرام میں ان کلاسز میں شرکت کرتے ہیں۔
