اسلام آباد:حکومتی پالیسوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل کو کئی بار پارٹی قیادت سے پیغام بھی بھجوایا گیا کہ وزیر خزانہ پر تنقید کرنے سے گریز کریں۔
مفتاح اسماعیل کی جانب سے حکومتی پالیسیوں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کا سلسلہ نہ رکا تو پارٹی کی جانب سے پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
مفتاح اسماعیل کی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی رکنیت معطل ہو گی۔
