کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان کاڈسٹرکٹ کورنگی کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یوسیزکادورہ شاہ فیصل زون کے دورے کے دوران شاہرائوں ، گرین بیلٹ اور یوسی 7 میں شاہ فیصل 5 نمبر اور 3 نمبر چورنگی کی تزئین و آرائش کے احکامات دئیے چوراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تنصیب کیلئےڈسٹرکٹ کورنگی کے افسران نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کو بریفنگ دی۔
دورے کےدوران یوسی 5 اور یوسی10 میں پارکوں کادورہ کیااور پارک کی تزئین و آرائش اور مثالی پارک میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیلئےموقع پراحکامات جاری کئے ۔
ایڈمنسٹریٹر محمد شریف خان نے یوسی8 کے دورے کے دوران علاقے کی عوام سے ان کےمسائل کے حل کیلئےملاقات کی عوام نے ایڈمنسٹریٹر کو سیوریج، پانی ، سڑکوں اور صفائی ستھرائی کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹرنےکہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی عوام کو سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔
