کراچی:نقیب اللہ قتل کیس میں مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر نے مزید گواہوں کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے اضافی گواہوں کا بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق درخواست مسترد کردی وکیل درخواست نے موقف اختیار کیا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں اے ٹی سی کو ایف آئی اے افسران کا بیان قلمبند کرنے کا حکم دیا جائے کیس میں ایف آئی اے افسران کا بیان اہم ہے اس لیے بیان ریکارڈ کرنا بہت ضروری ہے اے ٹی سی میں کیس آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔
نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ جنوری میں ہونے کا امکان ہے نقیب اللہ قتل کیس سے جڑے اہم گواہوں کے بیانات قلمبند بند ہوچکے ہیں یہ لوگ کیس میں صرف التوا چاہتے ہیں اے ٹی سی نے بھی اضافی گواہوں کا بیان ریکارڈ کے لیے مدعی مقدمہ کی درخواست مسترد کردی تھی۔
