کراچی :سیشن عدالت شرقی نے عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی دائردرخواست ضمانت کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔
جمعرات کو سیشن جج کی رخصت کے باعث درخواست کی لنک عدالت میں سماعت ہوئی عدالت نے درخواست ضمانت کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی ۔
دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیںجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
