Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میگا پروجیکٹس کو مقررہ وقت پرمکمل کیا جائے،ناصرشاہ | زرائع نیوز

میگا پروجیکٹس کو مقررہ وقت پرمکمل کیا جائے،ناصرشاہ

کرا چی:وزیربلدیا ت سندھ نا صرحسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری اورترقی کیلئے آٹھ ارب روپے سے زا ئد کی لاگت سے مختلف میگا پروجیکٹس پرتیزی سے کام جاری ہے جنکی تکمیل کے بعد عوام کو بڑا ریلیف حاصل ہوگا اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے وژن کی تکمیل بھی ہوسکے گی۔

یہ بات انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں سیکریٹری بلدیا ت سید نجم احمد شاہ،پروجیکٹ ڈائریکٹرکلک آصف جاں صدیقی،میگا پروجیکٹس ڈائریکٹرشبیہ الحسنین،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیرچنہ کے علاوہ متعلقہ افسران موجود تھے۔

وزیربلدیا ت کو اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کی 210 سڑکوں میں سے 45 پرکام شروع ہوچکا ہے جس پروزیربلدیات نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے افسران کی سرزنش کی اورہدایت دی کہ باقی سڑکوں کی تعمیرکا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ساتھ ہی تمام میگا پروجیکٹس کو مقررہ وقت پرمعیارکے ساتھ مکمل کیا جائے،بی بی شہید برج حیدرآباد اور کورنگی برج کی تعمیر کے حوالے سے کام کی رفتارکوبھی تیزکیا جائے۔

سیکریٹری بلدیات نے اس موقع پر ناصرشاہ کو میگا پرو جیکٹس کے علاوہ دیگرترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا،اس موقع پر وزیربلدیا ت نے ہدایت کی کہ بلدیہ کے محکموں میں پنشنرزکے مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پرحل کیا جائے۔