Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر الیکشن کمیشن نے حکومت کی " بی " ٹیم ہونے کا ثبوت دیا, عمران | زرائع نیوز

بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر الیکشن کمیشن نے حکومت کی ” بی ” ٹیم ہونے کا ثبوت دیا, عمران

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت اور الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے عدالتی احکام پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔

سابق وزیراعظم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے،ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔