Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ظلم کی شام ڈھل چکی , سال نو پر نواز شریف کا قوم کو پیغام |

ظلم کی شام ڈھل چکی , سال نو پر نواز شریف کا قوم کو پیغام

اسلام آباد : قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و زیادتی کی، اب ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہو گا۔قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی دن کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

نواز شریف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال امید سحر لائے, پاکستان ترقی امن اور استحکام کی منازل طے کرے۔بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ مشکل وقت میں زیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے ، ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم اور زیادتی کی۔ اب ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہو گا۔