Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی , 2 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی , 2 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عابد آباد بلدیہ ٹائون سے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان علی خان اور حسین کو گر فتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 3 عددپسٹل، ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملز م علی خان جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے اور چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سا ئیکلوں میں اپنا کمیشن وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔جبکہ ملزم حسین نے اعتراف کیا کہ وہ دوران ڈکیتی عابدوکیل نامی شہری کو گولی مارنے، نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھیننے میں ملوث ہے۔ ملزم نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔