Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حفیظ نے ٹیسٹ ٹیم میں رضوان کی جگہ سرفراز کو موقع دینے کی تجویز دے دی | زرائع نیوز

حفیظ نے ٹیسٹ ٹیم میں رضوان کی جگہ سرفراز کو موقع دینے کی تجویز دے دی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام کروانے کا مشورہ دیدیا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ برس کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ کے 8 میچز میں رضوان نے محض 30.84 کی اوسط سے 401 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹوں کے پیچھے بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکے، میرے نزدیک بابراعظم کو سرفراز احمد کو موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداران کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر رضوان ایک فارمیٹ میں پرفارم نہیں کرپارہا ہے تو اسکی جگہ کسی اور کو موقع دیں، سرفراز احمد یا کوئی آپشن موجود ہے تو استعمال کریں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے جبکہ بابراعظم پشاور زلمی اور محمد رضوان ملتان سلطانز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔