ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے میچ کے بعد دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی فرنچائز میرا انتخاب اس لیے کرتی ہے کیونکہ وہ مجھ سے امیدیں رکھتی ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی طرح اس ٹیم میں اہم کردار نبھائوں گا۔محمد رضوان نے کہا کہ میں ہمیشہ کنڈیشنز اور مقابل ٹیم کس طرح کی بولنگ کرتی ہے، یہ سب دیکھ بھال کے کھیلتا ہوں اور کبھی کبھی یہ باعث شرمندگی بھی ہوتا ہے کیونکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب چھکے اور چوکے دیکھنا چاہتے ہیں۔
