Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قومی ایئر لائن میں دوران پروازسیگریٹ نوشی پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ | زرائع نیوز

قومی ایئر لائن میں دوران پروازسیگریٹ نوشی پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پر سیگریٹ نوشی کرنے والے عملے کے ارکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں پر سگریٹ نوشی کرنے والے عملے پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جرمانے کا فیصلہ یورپی سی اے اے ”سافا“ پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران سموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا ہے، جبکہ ایئر لائن انتظامیہ نے نو سموکنگ آن بورڈ پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث عملے کو ممکنہ جرمانے کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سیگریٹ نوشی کرنے والے کے بارے میں رپورٹ کرنا ضروری ہے، رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات عملہ نو سموکنگ آن بورڈ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، بصورت دیگر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔