جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: اسدعمر کی عبوری ضمانت منظور

لاہور :لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت 7 اپریل تک منظور کر لی۔
عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اسد عمر کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کر دی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز عدالت نے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: