Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آصف زرداری کے قریبی ساتھی نثار مورائی کے سہولت کار کا دوران حراست انتقال | زرائع نیوز

آصف زرداری کے قریبی ساتھی نثار مورائی کے سہولت کار کا دوران حراست انتقال

بدعنوانی کے مقدمے میں گرفتار سابق چیئرمین فشری نثارمورائی کا ایک ساتھی اور کراچی فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ملازم شاہد صدیقی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

کراچی فشرمین سوسائٹی کے فنانس مینیجر شاہد صدیقی کو گزشتہ دنوں کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا اور وہ سینٹرل جیل میں قید تھے۔ انہیں  سینٹرل جیل سے نیب عدالت لاتے ہوئے مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر آفتاب کے مطابق فشری ریفرنس کے تمام ملزمان کو احتساب عدالت میں پیشی کے لئے لایا جا رہا تھا کہ شاہد صدیقی کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دل کا دورہ پڑا۔

شاہد صدیقی اور دیگر کئی فشری ملازمین کو فشری کرپشن کیس میں سابق چیئرمین نثار مورائی کے سہولت کار کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔

شاہد صدیقی بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی تھے، جیل حکام کے مطابق گزشتہ روز انہیں دل کا عارضہ لاحق ہوا تھا اور انہیں جیل سے آغا خان اسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق آغاخان اسپتال کی انتظامیہ نے انہیں علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرنا چاہا تھا مگر شاہد صدیقی نے مہنگے اسپتال میں علاج کی طاقت نہ رکھنے کی بنا پر علاج سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد انہیں کسی سرکاری اسپتال لے جانے کی بجائے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔