انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی گئی , عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔

زرائع کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے۔

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اب پاکستانیوں کوعدلیہ اور وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہونا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: