Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاہورمیں سادہ روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ,مفت آٹے کی تقسیم کے دوران چھینا جھپٹی | زرائع نیوز

لاہورمیں سادہ روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ,مفت آٹے کی تقسیم کے دوران چھینا جھپٹی

لاہور : لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔سادہ روٹی 15 روپے کے بجائے 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے روٹی کی قیمت بڑھانا پڑی۔دوسری جانب مفت آٹے کی تقسیم کے دوران مختلف شہروں میں بے نظمی دیکھنے کو ملی، مہنگائی کے مارے عوام آٹے کے حصول کے لیے پریشان رہے۔

بہاولنگر منچن آباد میں فری آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین اور مرد پیروں تلے کچلے گئے۔
جبکہ سرکاری عملہ بھی بھگدڑ کی زد میں آ گیا۔بہاولپور میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران چھینا جھپٹی اور دھکم پیل سے 7 خواتین زخمی ہوئیں، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
فیصل آباد میں مفت آٹے کے لیے لمبی لمبی قطاروں سے تنگ شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
گزشتہ دنوں نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں روٹی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ ہوا تھا۔