کراچی : سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے سابق سینئر پولیس افسر راؤ انوار کو ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے انہیں وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔اس موقع پر وکیل صفائی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے راؤ انوار کو مقدمے سے بری کردیا تھا، ان کے خلاف کوئی اور کیس نہیں ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا، راؤ انوار چاہیں تو کابینہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔
