کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری نے ائرپورٹس پر عدم سہولیات، مسافروں سے ناروا سلوک پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
دوران سماعت سی اے اے، کسٹمز، ایف آئی اے، پی آئی اے حکام پیش ہوئے اور بتایا کہ مسافروں کو سہولیات کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ، منشیات منتقلی، غیرقانونی اشیاء کی برآمدگی روکنے کیلئے ائرپورٹس پر جدید انتظامات کئےہیں، اے ایس ایف نے شکایات کے ازالے کیلئے کاونٹرز قائم کئے ہیں۔
عدالت نے مسافروں کی شکایات دور کرنے کیلئے مربوط نظام بنانے کا حکم دیدیا۔
