Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میئر کراچی الیکشن، پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان | زرائع نیوز

میئر کراچی الیکشن، پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے اراکین کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں غیرجانبدار رہیں گے اور جماعت اسلامی سمیت کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔

https://twitter.com/RabNBaloch/status/1668209034325893127?t=Hdkf227DQv3xodMB7cU-uQ&s=08

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن میں وفاق میں اتحاد کے تناظر میں میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اراکین کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے میئر کراچی کے لیے مرتضی وہاب کا نام منتخب کیا گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم میئر کا انتخاب لڑیں گے۔