کراچی: جعلی ڈومساٸل پر ڈاو یونٸیورسٹی ہسپتال اوجہ میں سندھی ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ وی سی ڈاکٹر سعید قریشی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاڑکانہ جیکب اباد کشمور نواب شاہ اور دوسرے اندرون سندھ کے علاقے میں رہنے والے ڈاکٹرز کو کراچی کے جعلی ڈومساٸل پر بھرتی کرلیا۔
ملازمین کے مطابق کراچی کی حق تلفی کا سلسلہ جاری ہے اور اور مقامی نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کے بجائے سندھ سے مخصوص لوگوں کو بلا کر اعلیٰ عہدوں پر نوکریاں دی جارہی ہیں۔
ڈکٹر سعید قریشی کو سندھ حکومت کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی میڈیکل ایڈ کمیٹی نے اس اقدام کو سندھ پرستی قرار دیتے ہوئے بھرپور احتجاج کا عندیہ دے دیا۔
ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہے کے کراچی شہر میں اس سندھ پرستی اور ڈاکٹر سعید قریشی کے خلاف فوری سو موٹو ایکشن لیں اور کراچی کے جعلی ڈومساٸل پر پابندی اور بنوانے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیں۔
