Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں کب تک نوجوانوں کے جنازے اٹھیں گے؟حافظ نعیم | زرائع نیوز

کراچی میں کب تک نوجوانوں کے جنازے اٹھیں گے؟حافظ نعیم

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ رات نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں شہید ہونے والے نوجوان جہانگیر سہیل کی نماز جنازہ میں شرکت کی،لواحقین و پسماندگان سے ملاقات و اظہار تعزیت بھی کیا۔

اس موقع پر امیر ضلع شمالی محمد یوسف،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت،محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں مسلح ڈکیتوں کی روک تھام اور عوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئے ہیں،سندھ حکومت و پولیس کی نااہلی و بے حسی کے باعث کراچی کا ایک اور نوجوان جہانگیر سہیل مسلح ڈکیتوں سے مزاحمت کے دوران ڈاکؤوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بتائیں کہ آخر کب تک کراچی میں اسی طرح نوجوانوں کے جنازے اٹھتے رہیں گے؟،حکمران جماعتیں ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے اور وزارتوں کے حصول میں تومصروف ہیں لیکن عوام کی کسی کو بھی فکر نہیں ہے، حکمران اتنے بے حس ہوگئے ہیں کہ انہیں مظلوموں کے جنازوں میں شرکت کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔

ان کاکہنا تھاکہ پولیس چیف کی جانب سے مسلسل یہی بیانات سامنے آتے رہتے ہیں کہ شہری مزاحمت نہ کریں اور سامان دے دیں،سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب بھی ان وارداتوں کی روک تھام کرنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں،پولیس چیف بتائیں کہ شہر میں کھلے عام ڈکیتی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کے بجائے کیوں ان سے مزاحمت کرنے پر منع کیا جارہا ہے؟۔