کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سندھ پولیس کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی شکایت لگادی۔ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے لکھا کہ” فیز 8 میں تین سے چار کم عمر بچے خطرناک طریقے سے گاڑی چلارہے ہیں اور ریس بھی لگاتے ہیں ۔
شنیرا اکرم نے علاقے میں ہونے والے ایک روڈ حادثے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دو 14 سالہ بچوں نے ایک گاڑی کو ٹکر ماری جس میں موجود ماں اور بیٹی زخمی ہوگئے جو ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام کے ساتھ ٹریفک حادثے کی تصاویر بھی شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سندھ پولیس اور دیگر حکام کو بھی ٹیگ کیا۔
