Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عاطف اسلم نے خاتون فوٹو گرافر کی تصویر کھینج لی ! مداحوں کو ادا بھا گئی | زرائع نیوز

عاطف اسلم نے خاتون فوٹو گرافر کی تصویر کھینج لی ! مداحوں کو ادا بھا گئی

لاہور: پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کا دل جیت لیا۔عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شادی کی تقریب میں گانا گارہے ہیں لیکن پھر اچانک ہی رٴْک جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار گانا گاتے ہوئے رٴْکے اور پھر خاتون فوٹوگرافر سے کیمرہ لیا اور ان کی فوٹو کھینچ ڈالی۔

تصویر لینے سے قبل عاطف نے کہا ‘لاؤ کیمرہ دو ، تم سب کی تصاویر کھینچتی ہو،میں تمہاری تصویر کھینچوں گا ۔ عاطف اسلم کے اس عمل پر خاتون فوٹوگرافر نے کہا کہ ‘وہ اس تصویر کو فریم کروائیں گی ۔گلوکار کی وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

کسی نے عاطف اسلم کو کنگ عاطف اسلم قرار دے دیا تو کسی نے انہیں خوبصورت دل والا انسان کہا۔