حکومتی وفد آج ایم کیو ایم سے مذاکرات کرے گا

اسلام آباد:ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی کے بعد حکومتی اتحادیوں کا وفد آج شام 5 بجے کراچی روانہ ہو گا جہاں بہادر آباد مرکز میں ایم کیو ایم سے بات جیت ہوگی۔

ایم کیو ایم نے مذاکرات سے قبل بڑی شرط عائد کر دی ہے ۔ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی وفد ضمانت دینے والے تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر آئے۔

متحدہ نے مطالبہ کیا کہ جے یو آئی، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر وفد میں شامل ہوں۔ایم کیو ایم کے مطالبے پر ایاز صادق، راناثنااللہ ، ملک احمد خان، مولانا اسد محمود وفد کا حصہ ہوں گے۔