Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی ائیرپورٹ پر لاکھوں روپے کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام | زرائع نیوز

کراچی ائیرپورٹ پر لاکھوں روپے کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

کراچی:کسٹم کلکٹوریٹ نے کراچی ائرپورٹ پر 71 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کسٹم نے کراچی ائرپورٹ پر مسافر سے 65 آئی فونز، 6 لیپ ٹاپ اور 10 ٹی وی باکس برآمد کرلیے، سامان کی کل مالیت 71 لاکھ روپے ہے۔

جناح ٹرمینل بین الاقوامی لاؤنج میں تعینات عملے نے خلیجی ملک کی ائرلائن کے مسافر مطیب کو شک کی بنا پر روکا، عملے کی جانب سے بازپرس کے دوران جواب سے غیر مطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو اس دوران بیگ میں موبائل فونز کی نشاندہی ہوئی۔حکام نے مسافر کے بیگ سے 65 عدد آئی فونز اور موبائل چارجر برآمد کرلیے۔

مسافر کے سامان سے 6 لیپ ٹاپ اور 10 عدد ٹی وی باکس ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں، اس تمام سامان کی مالیت 71 لاکھ 10 ہزار روپے بنتی ہے۔مسافر کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا، مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔