Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ ہائیکورٹ : اسٹریٹ کرائم سے متعلق درخواست نوٹس کے بغیر واپس | زرائع نیوز

سندھ ہائیکورٹ : اسٹریٹ کرائم سے متعلق درخواست نوٹس کے بغیر واپس

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسٹریٹ کرائم روکنے کے لئے اقدامات سے متعلق نوٹس جاری کئے بغیر درخواستگزار کو درخواست واپس کردی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے اقدامات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ پولیس کی روٹین پیٹرولنگ نہ ہونے سے اسٹریٹ کرائم میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ آئی جی سندھ اور اعلی پولیس حکام کو پیٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ جو شہری لٹ رہے ہیں، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ ہم اس طرح پولیس کو کیسے حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ کل وزیر اعلیٰ کا پرنسپل سیکرٹری لٹ گیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم کوئی بادشاہ ہیں جو حکم نامہ جاری کریں؟ ہم ضابطے کے مطابق کام کریں گے۔

ہم مانتے ہیں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین نے ریمارکس میں کہا کہ مگر آپ کو ضابطے کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔ آپ پہلے چیف سیکریٹری اور پولیس حکام کو درخواست دیں۔ وہ کارروائی نہ کریں تب ہم اس کیس کو دیکھیں گے۔درخواستگزار نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے۔ کل وزیر اعلیٰ کو خاتون نے روک کر کہا اسے لوٹ لیا گیا، کسی نے کارروائی نہیں کی گئی۔ عدالت نے نوٹس جاری کیے بغیر درخواست گزار کو درخواست واپس کردی۔